9 اپریل 2013 - 19:30
اقوام متحدہ فرانس اور برطانیہ کے دباو میں

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے اس ادارے کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پر فرانس اور برطانیہ کے دباؤ کے آگے جھکنے کا الزام لگایا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بشار الجعفری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فرانس اور برطانیہ کے دباؤ کے آگے جھکتےہوئے شام کے علاقے خان العسل میں شامی باغیوں کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات انجام دینے کے لیے شامی حکومت کی درخواست کو نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح دہشت گردوں نے انیس مارچ کو خان العسل کے علاقے میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کیے جس کے ایک روز بعد شام کی حکومت نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے درخواست کی کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کریں لیکن اس کے جواب میں اقوام متحدہ میں فرانس اور برطانیہ کے نمائندوں نے گمراہ کرنے کے لیے شام کے چند علاقوں میں چار ماہ قبل اسی قسم کے واقعات کے بارے میں دعوے کئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲